حنا پرویز بٹ کی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات

حنا پرویز بٹ کی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات
کیپشن: Hina Parvez Butt's meeting with Malala Yousafzai

ایک نیوز نیوز :مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی ۔حنا پرویز بٹ نے ملالہ یوسفزئی کو بچیوں کی تعلیم کےلئے آواز اٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا ۔
تفصیلات کےمطابق ملالہ یوسفزئی سے ملاقات حنا پرویز بٹ نےکہا کہ ملالہ یوسفزئی انٹرنیشنل سطح پر پاکستانی بچیوں کی وکیل کا کردار ادا کررہی ہیںملالہ یوسفزئی جیسی اس قوم بیٹیاں ہمارا فخر ہیں،ملالہ یوسفزئی کی جدوجہد قابل تحسین ہے۔


واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی اس وقت اپنے شوہر کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر موجود ہیں ،ملالہ نے رواں برس اکتوبر میں بھی پاکستان آئیں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ کیا۔نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے شوہر اسیر ملک کے ہمراہ پاکستان پہنچیں۔
اپنے دورے کے دوران ملالہ نے مختلف تعلیمی اداروں کا وزٹ کیا۔ اسی دوران ملالہ نے وزیراعلی پنجاب پرویز الہی سے بھی ملاقات کی اور ہائی اسکولزمیں سائنس اور میتھس کے اساتذہ کی کمی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔