چمن میں گولہ باری :افغان ناظم الاموردفتر خارجہ طلب ،پاکستان کا شدید احتجاج

Dec 16, 2022 | 17:15 PM

ایک نیوز نیوز :چمن اسپن بولدک کے علاقے میں افغان بارڈر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گولہ باری پراحتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ، افغان بارڈر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری کے حالیہ واقعات پر پاکستان کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ۔دفتر خارجہ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا، لوگ زخمی ہوئے اور املاک کو نقصان پہنچا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان ناظم الامور کے ساتھ اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ شہریوں کا تحفظ دونوں فریقوں کی ذمہ داری ہے اور ان واقعات کو روکنا ضروری ہے۔ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے، پاک افغان سرحد پر امن اس مقصد کے لیے بنیادی ہے۔

مزیدخبریں