قومی ویمن کرکٹر زکی ملالہ یوسف زئی کو دستخط شدہ شرٹ پیش

pakistan women cricket team meetup with malala yousefzai
کیپشن: pakistan women cricket team meetup with malala yousefzai

ایک نیوز نیوز: نوبل انعام یافتہ   ملالہ یوسفزئی  اور ان کے شوہر عصر نے قومی ویمن کرکٹرز  سے ملاقات کی۔ 

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ  روانگی سے قبل   ملالہ یوسفزئی سے   قومی ویمن کرکٹرز  نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران   ملالہ یوسفزئی کے شوہر  عصر ملک بھی موجود تھے۔ ملاقات میں  پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سدرا امین ، ڈیانا بیگ اور طوبی حسن موجود تھیں۔  اس کے علاوہ  انڈر 19 ویمن کرکٹ ٹیم سے ایمان فاطمہ اور شوال ذوالفقار بھی مینجر عائشہ جلیل کے ہمراہ ملاقات میں شامل ہوئیں۔ ویمن کرکٹرز نے ملالہ یوسفزئی کو دستخط شدہ شرٹ پیش کی