راجوری ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ کے باہر سے لاشیں برآمد

Dec 16, 2022 | 16:28 PM

ایک نیوز نیوز:  مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں فوجی کیمپ کے باہر دو مقامی افراد کی لاشیں برآمد، علاقے میں زبردست احتجاجی مظاہرے ۔ ٹریفک بند کردی گئی ۔

 رپورٹ کے مطابق مقامی افراد کا کہنا تھا کہ  راجوری میں پونچھ – راجوری شاہراہ پر واقع فوجی کیمپ کے الفا گیٹ کے باہر دو مقامی افراد کی لاشیں پائی گئیں جن کے جسموں پر گولیوں کے نشان تھے۔

متوفین کی شناخت کمال کمار اور سریندر کمار ساکنان راجوری کے بطور کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم واقعے کی  تفتیش کررہی ہے،دریں اثنا اس واقعے کے بعد لوگوں نے علاقے میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ عینی شاہدین کے مطابق احتجاجیوں نے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بند کر دیا ہے۔ 

مزیدخبریں