ساہیوال: تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی کار کو حادثہ، 4 زخمی

اوور ٹیک کے دوران کار کو حادثہ پیش آیا
کیپشن: اوور ٹیک کے دوران کار کو حادثہ پیش آیا

ایک نیوز این نیوز: ساہیوال میں  نیشنل ہائی وے پر باراتیوں کی کار کو حادثہ پیش آیا جس میں ڈرائیور سمیت 4 باراتی زخمی ہو گئے۔  

رپورٹ کے مطابق کار سوار باراتی مانگا منڈی سے ساہیوال آرھے تھے جب اوور ٹیک کے دوران کار کو حادثہ پیش آیا جس میں  ڈرائیور سمیت 4 باراتی زخمی ہوگئے. 

 ریسکیو ذرائع  کا کہنا ہے کہ گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے غلط آوور ٹیک کے باعث الٹی ہے۔  زخمیوں کو  طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔