ایک نیوز نیوز: لاہور میں دل کے واحد اسپتال پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خون کو پتلا کرنے والی دوائی اور اسٹنٹ نایاب ہوتے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے ہی نہیں پنجاب کے تمام شہروں سے دل کے بیشتر مریض پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا رخ کرتے ہیں مگر دیگر اسپتالوں کی طرح پی آئی سی میں بھی حالات ابتر ہیں، دوائیاں بھی کم اور اسٹنٹ ڈلوانے کیلئے بھی ایک سے دو سال انتظار کرنا پڑتا ہے۔
ڈاکٹرز بھی اسپتال کے حالات سے پریشان ہیں، کہتے ہیں کہ طبی حالات خون کو پتلا کرنے والی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں،دوائی نایاب ہے اور متبادل دوائی اسپتال کو کافی مہنگی پڑ رہی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کی جانب سے حکومت کو حالات سے آگاہ کردیا گیا ہے، مگر فنڈز اور بجٹ تاحال ریلیز نہیں ہوسکے۔