ایک نیوز نیوز: وزارت ریلوے نے نجی ٹھیکیدار کے زیر انتظام فرید ایکسپریس کی بحالی کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں فرید ایکسپریس کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹھیکیدار کو ایک اے سی اور 2 اکانومی کلاس کی اضافی کوچز بھی دیدی گئیں۔
حکام کے مطابق مذکورہ ٹرین 22 دسمبر سے 18کوچز کے ساتھ چلے گی، روزانہ ٹھیکہ 57 لاکھ 23 ہزار 396 روپے ہے۔
اجلاس میں ملکوال براستہ پنڈ دادنخان کے درمیان شٹل ٹرین سروس بھی رواں ماہ چلا نے کا فیصلہ بھی کیا گیا،ٹرین میں مسافروں کے لئے صفائی، ٹائمنگ کا خا ص خیال رکھا جائےجبکہ ریلوے پولیس میں کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی کے گریڈز کو پنجاب پولیس کے برابر لانے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔