سابق جرمن ٹینس اسٹار بورس بیکر برطانوی جیل سے رہا

Dec 16, 2022 | 15:48 PM

 ایک نیوز نیوز:  برطانوی حکومت کے مطابق سابق ٹینس کے سابق جرمن کھلاڑی بورس بیکر کو برطانوی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے اور انہیں واپس جرمنی بھیج دیا جائے گا۔ 

رپورٹ کے مطابق تین بار ومبلڈن جیتنے والے سابق جرمن ٹینس اسٹار اپریل سے جیل میں تھے۔ لندن کی ایک عدالت نے پہلے بیکر کو دیوالیہ پن سے متعلق الزامات میں قصوروار پایا تھا۔ برطانوی قانون کے مطابق اب انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔

تین ومبلڈن ٹائٹلز سمیت چھ  بڑے ٹینس ٹورنا منٹس کے فاتح کو اپریل میں لندن کی ایک عدالت نے دیوالیہ قرار دیے جانے کے بعد لاکھوں پاؤنڈز کے اثاثے چھپانے کے جرم میں دو سال اور چھ ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

یادرہے 1985ء میں صرف17 سال کی کم عمری میں ومبلڈن جیت کر بیکر شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ وہ   دو بار آسٹریلین اوپن اور ایک بار یو ایس اوپن بھی جیتے تھے۔ 1999ء میں اس کھیل کے سب سے زیادہ معروف کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی ۔

مزیدخبریں