غلط خبروں پر 84 آن لائن چینل بند، 5 ٹی وی چینلز پر عبوری پابندی عائد

84 online channels blodked
کیپشن: 84 online channels blodked
سورس: google

ایک نیوز نیوز: بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے غلط خبریں پھیلانے کے الزام میں  84 آن لائن چینلوں کو ممنوع قراردیدیا، پانچ ٹی وی چینلز پر عبوری پابندی عائد۔

  رپورٹ کے مطابق  84چینلوں پر غلط اطلاعات پھیلانے کا الزام لگایا گیا اور ان پر پابندی لگادی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 5 ٹی وی چینلز پر بھی عبوری طور سے پابندی لگائی گئی ہے۔  یادرہے  اس سے قبل  بھارت نے مبینہ طور سے یوزرس کا ڈیٹا جمع کرنے اور اسے ملک کے باہر سرور پر ناجائز طریقے سے نشر اور منتقل  کرنے کے  الزام میں ٹک ٹاک سمیت 384 اپلیکیشن (ایپس) کو بلاک کیا تھا۔

وزیراطلاعات و نشریات انوراگ سنگھ ٹھاکر نے حال ہی میں پارلیمنٹ میں دئیے گئے ایک تحریری جواب میں کہا تھا کہ حکومت نے سال2009 سے اب تک 30،417 ویب سائٹوں، یو آر ایلس، ویب پیج اور سوشل میڈیا پوسٹ کے ساتھ سوشل میڈیا اکاونٹ کو بھی بلاک کیا ہے۔ یہ کارروائی یہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے سیکشن 69A کے تحت  کی گئی ۔