ایک نیوز نیوز: مرحوم عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کی گرفتاری کا معاملہ، سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی تمام ویڈیوز اصل قرار دے دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے دانیہ شاہ کی لیک گئی ویڈیوز کا فرانزک مکمل کر لیا ہے۔ فرانزک رپورٹ میں لیک ہونے والی تمام ویڈیوز کو اصل قرار دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق دانیہ شاہ پر سائبر کرائم ایکٹ دفعہ 24 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی اے نے مزید تفتیش کیلئے دانیہ شاہ کا موبائل بھی فرانزک کے لئے بھجوا دیا ہے۔
واضح رہے کہ دوران تفتیش ایف آئی اے دانیہ شاہ کو پیش ہونے کا نوٹس بھجتا رہا ۔دانیہ شاہ کو پیش ہونے کے لئے تین نوٹس بھی بھجوائے گئے تھے۔ طلبی کے باوجود دانیہ شاہ ایف آئی اے ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئی۔