فرانس کی عمارت میں آتشزدگی ، پانچ کمسن بچوں سمیت 10 افراد زندہ جل گئے

Dec 16, 2022 | 14:44 PM

ایک نیوز نیوز: فرانس کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی، پانچ کمسن بچوں سمیت 10 افراد زندہ جل گئے ۔

 رپورٹ کے مطابق فرانسیسی شہر لیون کے قریب  ویلے ایکس  میں  دس منزلہ رہائشی عمارت میں صبح سویرے اچانک  آگ  لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے قابو  سے باہر ہوگئی۔ آتشزدگی کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں تقریباً 170 فائر فائٹرز  نے آگ بجھانے کے کام میں حصہ لیا۔

لیون اور رون علاقے کی مقامی  حکومتوں کا کہنا ہے  کہ اس مرحلے پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی جگہ پر ایک حفاظتی حصار قائم کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں