ایک نیوز نیوز: روس کے ساتھ جنگ لڑنے والے یوکرین پر ایک بار پھر بمباری شروع ، بحیرہ اسود سے یوکرین پر کم از کم 60 کروز میزائل داغے گئے۔
رپورٹ کے مطابق اب یوکرین میں چاروں طرف سے دھماکوں کی آوازیں ہیں ۔ آل آؤٹ کے موڈ میں نظر آنے والے روس نے ایک خوفناک میزائل حملہ کرکے پورے یوکرین میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ میزائل حملے کے بعد دارالحکومت کیئف، خارکیف اور سمی کے علاقے میں اکثر مقامات بجلی کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔
خیال رہے کہ روس کرسمس کے موقع پر یوکرین کا فائربندی کا مطالبہ مسترد کر چکا ہے۔
یوکرین میں مسلسل فضائی حملے کا الارم بجتے رہے۔ روسی میزائل حملے نے پورے یوکرین میں ہلچل مچا دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی حملوں میں خارکیو میں انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسی دوران خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق یوکرین کے حکام نے کم از کم 3 شہروں میں دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔ یوکرائنی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے 'بڑے پیمانے پر میزائل حملے' شروع کر دئے ہیں۔ حکام نے یوکرائنی شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔