شاہ کوٹ : دوسری بیوی نے بچوں پر تشدد کے بعد شوہر پر کیس کر ڈالا

Dec 16, 2022 | 13:47 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: شاہ کوٹ کے 55 سالہ غریب محنت کش کو بیوی کی وفات کے بعد دوسری شادی کرنا مہنگا پڑ گیا۔  نوسر باز خاتون نے بچوں پر تشدد کے بعد شوہر پر بھی کیس دائر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ کوٹ کے 55 سالہ غریب محنت کش کو بیوی کی وفات کے بعد دوسری شادی کرنا مہنگا پڑ گیا ۔محلہ غوثیہ کے رہائشی 5 بچوں کے باپ محمد سلیم نے روتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ اسکی پہلی بیوی کی وفات کے بعد گھر اور بچوں کی دیکھ بھال کے لئے 45 سالہ مطلقہ خاتون حمیرا بی بی سے دو جوڑوں میں شادی کی جو کہ دھوکہ باز نکلی ۔

نوسرباز خاتون نے محمد سلیم کے بچوں پر تشدد کے بعد چند ماہ میں ہی گھر سے قیمتی سامان لے کر رفو چکر ہو گئی۔غریب محنت کش محمد سلیم نے اپنی بیوی کو  واپس لانے کے لئے کافی کوششیں کی اور ساتھ میں علاقہ کے شرفاء کو بھی لے کر گیا لیکن بیوی نے محمد سلیم پر الٹا کیس کر دیا اور اسے عدالت میں گھسیٹنا شروع کر دیا ۔
محمد سلیم اور اسکے بچوں نے روتے ہوئے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-16/news-1671177118-8596.mp4

مزیدخبریں