ساہیوال: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ،پولیس اہلکار کا نوجوان بیٹا جاں بحق

Dec 16, 2022 | 13:40 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: ساہیوال میں تھانہ فتح شیر کے علاقہ گلستان کالونی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں نائب محرر تھانہ سٹی کا نوجوان بیٹا جان کی بازی ہار گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق  گلستان کالونی میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں نائب محرر تھانہ سٹی رانا ریاض کا 17 سالہ بیٹا جاں بحق ہو گیا۔ 

فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ فتح شیر نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی نے چند روز قبل مبینہ دہشت گرد سے دھماکہ خیز مواد اور ناجائز پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کی تھی۔ 

مزیدخبریں