شیخوپورہ: ڈسٹرکٹ بار الیکشن میں جوڑتوڑ عروج پر

Dec 16, 2022 | 13:09 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: ڈسٹرکٹ بار شیخوپورہ کے الیکشن کی گہما گہمی عروج پر ہے امیدوار بار ممبران وکلاء کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے بھرپور کوششوں میں مصروف ہیں امیدوران اپنی اپنی جیت کے لیے خصوصی دعائیں بھی کروا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے الیکشن کا میدان سجنے کو تیار ہے۔ صدارت کے لیے امیدوار عمر حیات بھٹی اور عاصم بھنگو کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔ دونوں امیدوار ووٹرز کو قائل کرنے کے لیے خوب جتن کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ عمر حیات بھٹی نئیر خان گروپ جبکہ عاصم حمید بھنگو ولایت گروپ کے صدراتی امیدوار ہیں۔  وکلاء ووٹرز کے لیے دعوتوں کا اہتمام کر رہے ہیں۔ 

14جنوری کو 22سو سے زائد وکلاء اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 1700جبکہ خواتین ووٹرز کی تعدادتقریبا500 ہے۔  بار شیخوپورہ کی جنرل سیکرٹری نشست پر تین امیدوار صہیب اسلم سدھو،عمران خان بھٹی اور رانا عرفان حسین مدمقابل ہیں ۔بار ممبران بھی اپنے اپنے حامیوں کی بھرپور سپورٹ کر رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں