ایک نیوز نیوز: بھارت کا جنگی جنون جاری ۔۔۔ ہندوستان نے 5500 کلومیٹر سے زیادہ کی نوٹیفائڈ آپریشنل رینج کے ساتھ اگنی-5 بین البراعظمی جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق میزائل کا یہ تجربہ جمعرات کو اڈیشہ کے ساحل سے دور عبدالکلام جزیرے سے کیا گیا۔اگنی 5 میزائل ہلکے وار ہیڈ کے ساتھ تقریباً 8000 کلومیٹر تک کا سفر کر سکتا ہے۔
اعلی درجے کی قابل اعتماد اور درستگی کو یقینی بنانے کے لیے اگنی-5 میزائل 'کمپیکٹ ایویونکس' سے لیس ہے۔ اس میں پروازکے دوران ہونے والی خرابی کے لئے خود کو گائیڈ کرنے کی صلاحیت ہے۔ اس سے قبل رواں سال جون میں بھارت نے 4000 کلومیٹرفاصلے تک مارکرنے والی انٹرمیڈیٹ رینج بیلسٹک میزائل اگنی-4 کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔