اظہر علی کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Dec 16, 2022 | 12:19 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہوگا۔ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے سابق کپتان اظہرعلی جذباتی ہوگئے اور ان کی آواز بھرا گئی جب کہ اس دوران انہوں نے اپنے سینئر اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔

اظہر علی نے کہا کہ فینز نےمجھے  کرکٹ کی وجہ سے بہت پیار دیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔  درخواست ہے کہ سب اسی طرح پاکستان کرکٹ سپورٹ کرتے رہیں۔

اظہر علی کا مزید کہنا تھا کہ ہر چیز کے ختم ہونے کا وقت ہے، میں چار پانچ سال انجری کا شکار رہا۔ میری فیملی نے بھی میرے کیرئیر کے لیے بہت قربانیاں دیں۔   اب انہیں کافی ٹائم دے سکوں گا۔

مزیدخبریں