ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہوگا۔ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے سابق کپتان اظہرعلی جذباتی ہوگئے اور ان کی آواز بھرا گئی جب کہ اس دوران انہوں نے اپنے سینئر اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔
اظہر علی نے کہا کہ فینز نےمجھے کرکٹ کی وجہ سے بہت پیار دیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔ درخواست ہے کہ سب اسی طرح پاکستان کرکٹ سپورٹ کرتے رہیں۔
Azhar Ali addresses press conference at National Bank Cricket Arena, Karachi.#PAKvENG https://t.co/D0uUC3qOFI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 16, 2022
اظہر علی کا مزید کہنا تھا کہ ہر چیز کے ختم ہونے کا وقت ہے، میں چار پانچ سال انجری کا شکار رہا۔ میری فیملی نے بھی میرے کیرئیر کے لیے بہت قربانیاں دیں۔ اب انہیں کافی ٹائم دے سکوں گا۔
Congratulations on a wonderful career, @AzharAli_ ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 16, 2022
Read more: https://t.co/1yhv9Y7BXP pic.twitter.com/TRCkqv9Gom