اوکاڑہ: مدرسے کے2 کمسن بچوں کی پراسرار طور پر گمشدگی

Dec 16, 2022 | 12:06 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: اوکاڑہ میں تھانہ بی ڈویژن کی حدود رحمان کالونی سے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے والےدو  بچے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے

 رپورٹ کے مطابق  بچے مدرسے میں قران پاک کی تعلیم حاصل کرتے تھے کہ وہ پر اسرار طور پر لا پتہ ہو گئے۔لاپتہ ہونے والے بچوں کا نام علی شان اور زبیر  ہے اور  دونوں بچوں کی عمریں 11 سے 13 سال ہے۔ 

  اوکاڑہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔  بچوں کی مقامی پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تلاش شروع کر دی ہے۔ 

مزیدخبریں