رائے ونڈ  ریلوے اسٹیشن: کھڑی مال گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی

Dec 16, 2022 | 11:55 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: رائے ونڈ  ریلوے اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی کی بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی ۔ 

رپورٹ کےمطابق رائے ونڈ  ریلوے اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑیاں منشیات فروشوں کی آماجگاہ بن گئی ہوئی ہے۔  پولیس کی ملی بھگت سے اسٹیشن پر کھڑی ٹرینوں کے اندر بیٹھ کر نشئی افراد نشہ پینے لگے ہیں۔ ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ٹرین کی بوگی میں لگنے والی آگ انتظامیہ کی غفلت کا نہ بولتا ثبوت ہے۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ 

 شہریوں نے اعلیٰ حکام سے ریلوے اسٹیشن پر ٹرین میں لگنے والی آگ کے ذمہ داروں کے خلاف نوٹس لینے کی اپیل کر دی ہے۔  

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-16/news-1671173615-6753.mp4

مزیدخبریں