سانحہ اے پی ایس کی برسی، صدر،وزیراعظم اوراہم شخصیات کی اظہار مذمت

سانحہ اے پی ایس کی برسی، صدر،وزیراعظم اوراہم شخصیات کی اظہار مذمت
کیپشن: سانحہ اے پی ایس کی برسی، صدر،وزیراعظم اوراہم شخصیات کی اظہار مذمت

ایک نیوز نیوز: صدرمملکت عارف علوی،وزیراعظم شہباز شریف،وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ ،مریم اورنگزیب اور رانا ثنا اللہ نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی 8ویں برسی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16 دسمبر کا دن آرمی پبلک سکول کے شہدا کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نےکہا ہے کہ 16 دسمبر دہشتگردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے،دہشتگردی کے عفریت کے خاتمے تک جدوجہد آہنی ارادے سے جاری رہے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کی برسی کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال 16 دسمبر کا دن پوری قوم کو اس کرب اور دکھ کی یاد دلاتا ہے جب دہشگردوں نے آرمی پبلک سکول پشاور میں ظلم کی داستان رقم کی۔

ہر سال 16 دسمبر کا دن پوری قوم کو اس کرب اوردکھ کی یاد دلاتا ہےجب دھشگردوں نےAPS پشاور میں ظلم کی داستان رقم کی.برسوں بعد بھی غم ہے کہ بھلایا نہیں جاتا. آج سانحہ APS کےشہداء سےعقیدت اور ان کے لواحقین کا غم بانٹنےکا دن ہے.پاکستانی قوم اپنےشہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی

شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ برسوں بعد بھی غم ہے کہ بھلایا نہیں جاتا، آج سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء سے عقیدت اور ان کے لواحقین کا غم بانٹنےکا دن ہے، پاکستانی قوم اپنےشہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے۔ یہ دن پوری دنیا کے لئے پیغام ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ ہماری یہ جدوجہد جاری ہے جو اس عفریت کے مکمل خاتمے تک اسی آہنی ارادے اور ثابت قدمی سے جاری رہے گی۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ 16 دسمبر دہشتگردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے، یہ دن پوری دنیا کے لیے پیغام ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں، ہماری یہ جدوجہد جاری ہے جو اس عفریت کے مکمل خاتمے تک اسی آہنی ارادے اور ثابت قدمی سے جاری رہے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہدائے اے پی ایس نے پاکستانی قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا، قوم آرمی پبلک سکول کے بچوں اوراساتذہ کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، بچو ں نے اپنے قیمتی لہو سے محفوظ اورپرامن پاکستان کی بنیاد رکھی۔محفوظ اور پر امن پاکستان کی بنیادوں میں بچوں کا خون شامل ہے، ننھے پھولوں نے عظیم مقصد کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہید بچوں کی عظیم قربانیوں نے قوم کو نیا حوصلہ اورعزم دیا، شہید بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 8 برس گزرنے کے باوجود بھی ہم سانحہ اے پی ایس کو نہیں بھول سکے، بزدل شرپسند عناصر نے قوم کے مستقبل، نہتے کم سن بچوں پر حملہ کر کے انہیں شہید کیا، اس دن کو یاد کر کے کوئی اپنے آنسو نہیں روک سکتا،مریم اورنگزیب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آرمی پبلک سکول کے شہداء کے درجات بلند کرے او ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس ملکی تاریخ کا ایک غم ناک ترین واقعہ ہے، سفاک دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو حملہ کر کے شہید کیا، 8برس بعد بھی سانحہ کا زخم تازہ ہے۔آج کا دن اے پی ایس شہداءکی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا۔سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں، والدین اور بہادر اساتذہ کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دعا ہے اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند اور اہلخانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔(آمین)۔