روجھان: بھتہ نا دینے پر ڈاکوؤں نے کماد کی فصل کو آگ لگا دی

Dec 16, 2022 | 11:37 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: روجھان میں سرکل بنگلہ اچھا میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم ہے۔ تھانہ بنگلہ اچھا کے حدود  میں نا معلوم مسلح ڈاکوں نے بھتہ نا دینے پر کماد کی فصل کو آگ لگا دی۔  

رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے بھتہ نا دینے پر کاشتکار کی کئی ایکڑز پر کماد کی فصل کو آگ لگا دی جس کے باعث کاشتکار کی سال بھر کی محنت پر پانی پھیر  گیا۔ 

کاشتکار کا کہنا ہے کہ ڈاکوں کو بھتہ نہیں دیا تو انھوں نے میری کماد کی فصل کو آگ لگا دی۔ آگ لگنے سے لاکھوں روپے کی فصل جل کر خاکستر ہو گیا۔   فصل کو آگ لگانے والے ڈاکوں تاحال  علاقے میں موجود ہے ۔ بنگلہ اچھا پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنے میں مکمل طور ناکام ہو چکی ہے

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-16/news-1671172439-2487.mp4

مزیدخبریں