کبیر والا: ٹرالر نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا، 1 خاندان کے 4 افراد جاں بحق

کبیر والا: ٹرالر نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا، 1 خاندان کے 4 افراد جاں بحق

ایک نیوز نیوز:  کبیروالا میں تھانہ سٹی کی حدود جھنگ روڈ نزد عدیل پٹرولیم پمپ کے قریب پرخوفناک ٹریفک  حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق نواحی علاقے بلاول پور کے رہائشی موٹر سائیکل سواروں کو تیز رفتار ٹرالر نے کچل دیا جس میں ایک خاندان کے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں میاں بیوی بیٹا اور کزن  شامل ہیں۔کبیروالا :حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔