د ہشتگردی کی تازہ لہر ،بالآخر نیکٹا کو آپریشنل کرنے کا فیصلہ

Dec 16, 2022 | 11:19 AM

JAWAD MALIK

صدام مانگٹ:ملک میں د ہشت گردی کی تازہ لہر کے بعد  بالآخر نیکٹا کو آپریشنل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا.

تفصیلات کے مطابق نیکٹا کو آپریشنل کرنے کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے،وزارت داخلہ نے وزیر اعظم کو سفارشات بھجوا دی ہیں کہ نیکٹا اب ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر سکے گا اور سی ٹی ڈی کی طرز پر مقدمات بھی درج کر سکے گا۔ 

ذرائع کے مطابق اسلام آباد نیکٹا کو آپریشنل کرنے کے معاملے پر وزارت داخلہ نے وزیراعظم کو سفارشات بھجوا دیں ہیں،ڈائریکٹر جنرل نیکٹا نے سفارشات وزارت داخلہ کو بھجوائی تھیں،اختیارات ملنے پر نیکٹا اب آپریشنل کارروائیاں بھی کر سکے،نیکٹا کا دائر اختیار ملک  بھر میں ہو گا نیکٹا کسی بھی دہشتگردی کے واقعات کی تحقیقات کر سکے گا۔

سی ٹی ڈی طرز پر نیکٹا دہشتگردوں کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کر سکے گا۔کسی صوبے میں ہونے والی دہشتگردی نیکٹا اور صوبے کی مرضی سے ایک فریق تحقیقات کرے گا۔

یادرہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی سے نمٹنے کے قومی ادارے نیکٹا کو مضبوط، فعال اور خود مختار بنانا تھا تاکہ وہ دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے صوبوں کے ساتھ رابطے رکھے اور پالیسی سطح پر گائیڈ لائنز فراہم کر سکے۔ لیکن تاحال نیکٹا اپنے دانتوں اورپنجوں سے محروم ایک لولا لنگڑا ادارہ کے تاثر برقرار رکھے ہوئے ہے ۔

مزیدخبریں