میلسی: چوروں نے مسجد کو بھی نا بخشا، چندہ باکس اٹھا کر فرار

میلسی: چوروں نے مسجد کو بھی نا بخشا، چندہ باکس اٹھا کر فرار

ایک نیوز نیوز: میلسی میں تھانہ ٹبہ سلطانپور میں چوری کی انوکھی واردات جس میں نامعلوم چور چند باکس اٹھا کر لے گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق  چوری کی واردات پوسٹ آفس ٹبہ سلطانپور کے قریب پیش آئی جس میں  موٹرسائیکل سوار نامعلوم چور مسجد کا چندہ باکس اٹھا کر لے گئے۔ 

چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں موٹرسائیکل سوار افراد کو مسجد کا چندہ باکس اٹھا کر فرار ہوتے  دکھا جاسکتا ہے۔فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح نظر آرہے ہیں لیکن اس کے باوجود پولیس چوروں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔میلسی میں ایک ہفتہ کے دوران اب تک چوری اور ڈکیتی کی 12وارداتیں ہوچکی ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-16/news-1671172326-9390.mp4