ایک نیوز نیوز: پاکستان بزنس کونسل نے تیل کی قیمتوں میں کمی کو آئی ایم ایف سے وعدوں کی خلاف ورزی قرار دے دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بزنس کونسل کا کہنا ہے کہ تیل قیمت میں کمی آئی ایم ایف وعدے کی خلاف ورزی ہے۔ سیاسی مصلحت پاکستان کو دیوالیہ کرنے کی طرف لے جا سکتی ہیں۔پاکستان بزنس کونسل کامزید کہنا ہےکہ سستا تیل بچت کے بجائے زرمبادلہ میں کمی کا سبب بنے گا۔
واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پیٹرول 10 اور ڈیزل ساڑھے 7 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔