بیٹا باپ کے نقش قدم پر، ٹنڈولکر کے بیٹے کی فرسٹ کلاس ڈیبیو میں سنچری

بیٹا باپ کے نقش قدم پر، ٹنڈولکر کے بیٹے کی فرسٹ کلاس ڈیبیو میں سنچری

ایک نیوز نیوز: سابق بھارتی لیجنڈ کرکٹرسچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر نے بھی والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے تاریخ کو ایک بار پھر دہرایا اور والد کی طرح ہی اپنے پہلے ڈومیسٹک میچ میں سنچری بنا ڈالی۔   

تفصیلات کے مطابق 23 سالہ کرکٹر ارجن ٹنڈولکر نے رانجی ٹرافی میں گوا کی جانب سے ڈیبیو کرتے ہوئے راجستھان کے خلاف 207 گیندوں پر 120 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ارجن ٹنڈولکر ویسے تو باؤلر ہیں اس لیے میچ میں ساتویں نمبر پر  بیٹنگ  کرنے آئے لیکن حیران کن طور پر انہوں نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 493 تک پہنچانے میں مدد فراہم کی۔

واضح رہے کہ 34 سال قبل 1988 میں سچن ٹنڈولکر  نے ممبئی کی جانب سے کھیلتے ہوئے گجرات کے خلاف رانجی ٹرافی کے ڈیبیو میں سنچری بنائی تھی۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/large/2022-12-16/news-1671168665-5942.png