روس نے پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کو اہمیت کا حامل قرار دیدیا

روس نے پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کو اہمیت کا حامل قرار دیدیا
کیپشن: روس نے پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کو اہمیت کا حامل قرار دیدیا

ایک نیوز نیوز: روس نے پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کو اہمیت کا حامل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے پاکستان اور روس کے درمیان گیس منصوبے پر مذاکرات کی بھی تصدیق کر دی۔ ماریا زخارووا کہتی ہیں ہم کراچی سے لاہور تک پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ 30 نومبر کو پاکستان کے وزیر مملکت مصدق ملک نے ماسکو میں روسی عہدیداروں سے ملاقات کی جس میں پاکستان کو توانائی کی برآمدات سمیت وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ماریا زخا رووا   مزید بولیں پاکستان اور روس کے درمیان تیل کے معاہدے کی قیمتوں کا تعین اہم ہے۔ صحافی ارشد شریف کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ بھی کردیا۔