ویب ڈیسک:امریکا میں ایک ہائی سکول باسکٹ بال کوچ نے ایک گھنٹے میں 1ہزار 134 تین پوائنٹرز شوٹ کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔
امریکی ریاست مین کے علاقے نیپلز میں قائم لیک ریجن ہائی اسکول کے کوچ اور سابق مسٹر مین باسکٹ بال رائن مارٹن نے ایک گھنٹے میں تھری پوائنٹ لائن کے پیچھے سے 1134 شاٹس کھیل کر عالمی ریکارڈ بنایا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ ریاست اوریگن سے تعلق رکھنے والے ڈینیئل لوریئکس نے 2012 میں 1077 شاٹس سکور کر کے بنایا تھا۔
رائن نے ریکارڈ کے شواہد گینیز ورلڈ ریکارڈز میں جمع کرا دیئے ہیں اور اب وہ ادارے کی جانب سے ریکارڈ کے باقاعدہ اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔