ثانیہ مرزا کی پوسٹ، اقراء عزیز نے اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے ماشاء اللہ لکھا

ثانیہ مرزا کی پوسٹ، اقراء عزیز نے اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے ماشاء اللہ لکھا
کیپشن: Sania Mirza's post, Iqra Aziz wrote Masha Allah to express her love

ایک نیوز:معروف اداکارہ اقراء عزیز کی طرف سے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نئی تصاویر پر محبت بھرے  کمینٹ  نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بھانجی دعا مرزا اسد کو برتھ ڈے وش کرنے کیلئے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ دعا اور بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ گھومتی نظر آئیں جبکہ تصویر میں پیچھے ان کی بہن انعم مرزا ملک کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں ثانیہ مرزا نے لکھا کہ میرے پیارے چھوٹے سے شیر کے بچے، ہماری زندگی کی روشنی کو سالگرہ مبارک دعا مرزا اسد، شکریہ ہم سب کی زندگی میں آنے کیلئے تم نے ہماری زندگی خوشیوں سے بھر دی ہے، ہمارے گھر کی ڈولی۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں جہاں ثانیہ مرزا کے مداح مبارکباد دیتے دکھائی دیئے وہیں اقراء عزیز کا ایک لفظ پر مشتمل کمنٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

اقرا عزیز نے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن کا رخ کرتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے ماشاء اللہ لکھا،ثانیہ مرزا نے اقرا عزیز کے اس کمنٹ کو لائیک کر کے محبت کا جواب محبت سے دیا جو مداحوں کی جانب سے  بے حد  پسند بھی کیا گیا۔