غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ،دوحہ میں مذاکرات کا تازہ دور ختم  

Aug 16, 2024 | 21:03 PM

ایک نیوز: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کیلئے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات کا تازہ دور ختم ہوگیا ہے۔

مذاکرات کے اعلامیہ  کے مطابق امید ظاہر کی گئی ہے کہ آج جن نکات پر اتفاقِ رائے ہوا ہے اُن کی بنیاد پر اِسی ہفتے جنگ بندی معاہدہ ہوجائے گا ،ایک ہفتے  میں   غزہ جنگ بندی معاہدے کا واضح امکان ہے، غزہ میں جنگ بندی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں،

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امید ہے آج طے شدہ نکات پر جنگ بندی معاہدہ ہو جائے گا، جنگ بندی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جارہی ہے،تمام وفود اگلےہفتے کے اختتام سے پہلے دوبارہ ملیں گے، غزہ میں جامع جنگ بندی کے سلسلے میں کیے جانے والے مذاکرات میں امریکا، قطراور مصربھی شریک رہے ہیں۔ 

ان تمام ممالک کی کوشش رہی ہے کہ کسی نہ کسی طور جنگ کو ٹالا جائے اور جنگ بندی کی راہ ہموار کی جائے تاکہ پورا خطہ خاک و خوں میں غلطاں ہونے سے محفوظ رہے۔ 

مزیدخبریں