قوم نے جو عزت دی اس پر شکرگزار ہوں،ارشد ندیم 

قوم نے جو عزت دی اس پر شکرگزار ہوں،ارشد ندیم 
کیپشن: I am grateful for the respect given by the nation, Arshad Nadeem

ایک نیوز: اولمپک ریکارڈ ہولدڑایتھلیٹ ارشد ندیم  نے کہا ہے کہ قوم نے جو عزت دی اس پر شکرگزار ہوں ۔  

تفصیلات کے مطابق  قومی ایتھلیٹ   ارشد ندیم نے ایک نیوز کے پروگرام (جواب دو ) میں گفتگو کے دوران بتایا  سیکنڈ تھرو اچھا ہونے پر پرجوش ہونے پر رن اپ بھول گیا،رن اپ خراب ہونے پر وقتی طور پر پریشان ہوا تھا،جب تھرو کی تو یقین ہوگیا تھا کہ اچھا تھرو کرچکا ہوں،تاریخی تھرو کرنے پر جذباتی ہوگیا تھا،اللہ کا شکر ادا کیا،اللہ کی جانب سے عزت ملنے پر آنکھوں میں آنسو آگئے تھے،والدین مقابلے سے پہلےحوصلہ بڑھاتے تھے،والدین سے میں نے دعا کی درخواست کی ۔  

میں نے2012 میں ایتھلیٹکس کاباقاعدہ آغاز کیا،کرکٹ اورکبڈی بھی کھیلی،آل پنجاب کرکٹ بھی میں نےکھیلی، ٹوکیو اولمپکس کے بعد جہاں بھی گیا لوگ عزت دیتے تھے، پیرس اولمپکس کے بعد اللہ نے اتنی عزت دی کہ اس کا جتنا بھی شکر دا کرو کم ہے،2018میں ایشین گیمز میں مڈل جیتنے کے بعد فیصلہ کیاگیم چھوڑ دوں،ایشین گیمز میں29سال بعد میڈل جیتا تھا،حوصلہ افزائی نہ ملنے پر گیم چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ 

انہوں نے کہا اولمپکس جیتنے پر مجھے انٹرویو دینے کیلئے گائیڈ لائن پر مشتمل پرچی دی گئی تھی،یہ غلط ہے کہ مجھے پرچی میں کسی کی تعریف کرنے کاکہا گیا تھا،ابھی میری گیم کا آغاز ہوا ،2028-29 والی اولمپکس کھیلوں گا ، میڈلز جیتوں گا،میں نے ٹوکیو اولمپکس جیتنے کے بعد میاں چنوں شہر میں 4مرلے کا گھر خریدا تھا، میرا زیادہ تر وقت گاؤں میں گزرتا ہے۔  

ارشد ندیم نے بتایا کہ انہوں نے  شروع میں جیولین تھروٹریننگ کیلئے بانس کا نیزہ بنایا تھا،غیر ملک سےپاکستان جیولین پہنچنے پر 7 سے 8 لاکھ کاہوجاتا ہے،میرے پاس ابھی4جیولین ہیں،ایک سابق آرمی چیف جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ نے دیا تھا،جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ کا دیا ہوا جیولین ٹریننگ کرنے سے خراب ہوگیاتھا ، 2016میں ساؤتھ ایشین گیم انڈیا میں نیرج چوپڑاکے ساتھ مقابلہ ہوا تھا،وہاں پر نیرج چوپڑا سے دعا سلام ہوئی تھی، گیم بھائی چارہ سکھاتی ہےچاہوں گا کہ نیرج چوپڑا پاکستان آئے،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گاؤں آکر میری حوصلہ افزائی کی وہ بہت خوشی کا لمحہ تھا،مجھے وزیر اعلیٰ پنجاب نے جو گاڑی دی اس کا نمبر دیکھ کر بہت خوشی ہوئی،پاکستان کا بیٹا ہوں،مجھ سے ملنا ہے تو آرام سے آکر آپ مل سکتے ہیں ۔  

وزیر اعظم شہباز شریف بہت حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ انعام کی رقم سے ٹیکس نہیں کاٹنا،کراچی میں گورنر کامران ٹیسوری نے بھی بہت عزت دی،کراچی میں اتنے شائقین تھے کہ میں نے اپنی زندگی میں پہلی بار دیکھے ہیں۔