ادارہ شماریات کی ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری 

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری 
کیپشن: On a weekly basis, the inflation report of the Bureau of Statistics continues

ایک نیوز: ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری  کردی گئی۔  

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 0.16 فیصد کی معمولی کمی ہوئی،  سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 16.86فیصد ریکارڈ  کیا گیا ۔  

رواں ہفتے کے دوران19اشیا ءکی قیمتوں میں اضافہ  جبکہ  13اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور19اشیاء کی قیمتیں مستحکم  رہیں۔  

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ٹماٹر فی کلو 40روپے مہنگے ہو گئے، ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 13روپے مہنگے ہوئے، رواں ہفتے کے دوران لہسن کی قیمت میں 10روپے 40پیسے کا اضافہ ہوا،بڑے گوشت کی قیمت میں 8روپے58پیسے فی کلو اضافہ ہوا، گڑ، کپڑا، دہی اور دال چنا بھی مہنگی ہو نے والی اشیا ءمیں شامل ہیں۔  

دوسری جانب سے  ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران پیاز 7روپے17پیسے فی کلو سستے ہوئے، پیٹرول کی قیمت 8روپے51پیسے فی لیٹر کمی ہوئی،ڈیزل کی قیمت 6روپے 68پیسے فی لیٹرکم ہوئی، ایک ہفتے میں آٹےکا بیس کلو کا تھیلا 34روپے43پیسے سستا ہوا،دال مونگ کی قیمت میں 6روپے 25پیسے فی کلو کمی ہوئی، چکن، کیلے، ایل پی جی، چینی اور آلو بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔