مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ: بھارتی ٹیم کل لاہور پہنچے گی

مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ: بھارتی ٹیم کل لاہور پہنچے گی
کیپشن: Mixed Martial Arts Asian Championship: The Indian team will reach Lahore tomorrow

ویب ڈیسک: مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ چیمپئن شپ 18 سے 22 اگست لاہورمیں ہوگی ۔

ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے بھارتی فائٹرز اور کوچز کل براستہ واہگہ بارڈر صبح لاہور پہنچیں گے۔ 

پہلی بار پاکستان میں ہونےوالی مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ میں بریو کمباٹ فیڈریشن کے مقابلے بھی ہونگے ۔

بریو کمباٹ اور ایشین چیمپئن شپ مقابلوں میں 23 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ایشین چیمپئن شپ میں 12 جبکہ بریو کمباٹ میں 11 ٹیمیں شرکت کریں گی، مقابلوں میں 180 سے زائد فائٹرز حصہ لیں گے جبکہ 120 سے زائد آفیشلز اور ٹیکنیکل  سٹاف بھی ایونٹس میں شرکت کرے گا ۔  

اس موقع پر صدر پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن   عمر احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ایشین چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند بات ہے، بھارتی ٹیم سمیت دیگر ٹیموں کی مہمان نوازی میں کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے،مکسڈ مارشل آرٹس مقابلوں کی وجہ سے پاکستان میں نوجوان نسل اس طرف راغب ہوگی۔