ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 60 پوائنٹس کی کمی کے بعد 78 ہزار 45 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
دن بھر مجموعی طور پر 438 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،170 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 218 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
بازار میں 59 کروڑ 70 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،اسٹاک مارکیٹ میں 20 ارب 80 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78،619 جبکہ کم ترین سطح 78،041 پوائنٹس رہی ۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے سستا ہوا ،جس کے بعد ڈالر 278روپے 70پیسے سے کم ہوکر 278روپے 54پیسے پر بند ہوا۔