منکی پاکس کے خطرات لاہور سمیت پنجاب بھر میں بھی منڈلانے لگے 

Aug 16, 2024 | 16:45 PM

ایک نیوز: منکی پاکس کا پہلا کیس کے پی کے میں سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت پنجاب بھی حرکت میں آ گئی ، محکمہ ہیلتھ پنجاب کی جانب سے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ۔ 

فوکل پرسن ڈاکٹر جنید عمران  کا کہنا ہے کہ   پنجاب کے تمام فضائی داخلی و خارجی راستوں پر سکریننگ ڈیسک قائم کر دئیے گئے ،بیرون ملک سے آنیوالے تمام مسافروں کے ائیرپورٹس پر سکریننگ کی جائیگی ، تمام مسافروں کے سیکریننگ ٹیسٹ کلیر آنے کے بعد گھروں میں جانے کی اجازت دی جائیگی ، سکریننگ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کنفرمیٹری ٹیسٹ کیا  جائے گا، منکی پاکس کا مشتبہ افراد کو دو ہفتے   کیلئے آئسولیٹ کیا  جائے گا ۔  

فوکل پرسن   جنید عمران  نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے ٹیچنگ ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ قائم کی گئیں ہیں ، پنجاب کے تمام ائیرپورٹس کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ، اس  کیلئے اینٹی وائرل میڈیسن دی جا رہی ہے    ۔

خیا  ل رہے کہ   منکی پاکس کی علامات  میں سر درد ، نزلہ زکام ، جسم پر سپاٹس شامل ہیں ۔   

مزیدخبریں