ایک نیوز: منکی پاکس کا پہلا کیس کے پی کے میں سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت پنجاب بھی حرکت میں آ گئی ، محکمہ ہیلتھ پنجاب کی جانب سے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ۔
فوکل پرسن ڈاکٹر جنید عمران کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام فضائی داخلی و خارجی راستوں پر سکریننگ ڈیسک قائم کر دئیے گئے ،بیرون ملک سے آنیوالے تمام مسافروں کے ائیرپورٹس پر سکریننگ کی جائیگی ، تمام مسافروں کے سیکریننگ ٹیسٹ کلیر آنے کے بعد گھروں میں جانے کی اجازت دی جائیگی ، سکریننگ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کنفرمیٹری ٹیسٹ کیا جائے گا، منکی پاکس کا مشتبہ افراد کو دو ہفتے کیلئے آئسولیٹ کیا جائے گا ۔
فوکل پرسن جنید عمران نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے ٹیچنگ ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ قائم کی گئیں ہیں ، پنجاب کے تمام ائیرپورٹس کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ، اس کیلئے اینٹی وائرل میڈیسن دی جا رہی ہے ۔
خیا ل رہے کہ منکی پاکس کی علامات میں سر درد ، نزلہ زکام ، جسم پر سپاٹس شامل ہیں ۔