سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ 

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ 
کیپشن: Big rise in gold price

ایک نیوز: سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ  ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300روپے اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 57 ہزار 700 روپے  ہوگئی،10گرام سونا 256روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد 10گرام سے سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 20ہزار 936روپے ہوگئی ، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کے اضافے  کے بعد 2 ہزار 900 روپے ہو گئی۔  

عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کے اضافے سے 2461 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔ 

   یاد رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 300روپے کمی ہوئی تھی ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 57ہزار 400روپے فی تولہ ہوگئی تھی، جبکہ 10گرام سونا 256روپے کمی کے بعد 2لاکھ 20ہزار 680روپے ہوگئی تھی ۔