سانحہ 9مئی ناقابل فراموش، مجرموں کو سزا ملنی چاہئے،دانیال چودھری

سانحہ 9مئی ناقابل فراموش، مجرموں کو سزا ملنی چاہئے،دانیال چودھری
کیپشن: May 9 Tragedy Unforgettable, Criminals Should Be Punished, Daniyal Chaudhary

ایک نیوز:رہنما مسلم لیگ ن دانیال چودھری نے کہا ہے 9مئی کاسانحہ ناقابل فراموش ہے،مجرموں کوسزاضرورملنی چاہئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنمادانیال  چودھری  نے   پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان کو کمزورکرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں،خیبرپختونخوامیں بدعنوانی کرنے والوں کے احتساب کا کوئی ادارہ نہیں،پی ٹی آئی دورحکومت میں بدعنوانی عروج پرتھی،صوبائی وزیرکااستعفیٰ خیبرپختونخوا میں بدعنوانی کی داستان کامنہ بولتاثبوت ہے۔ 

انہوں نے کہا  فوج میں خوداحتسابی کا عمل خوش آئند ہے، نومئی کو شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنیوالوں کااحتساب ہوناچاہئے ، پاک فوج کےشہداء نے اپناآج ہمارے کل کیلئے قربان کیا،جوبھی ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے کی کوشش کرے گااس کا احتساب ضروری ہے،سانحہ 9مئی ناقابل فراموش، مجرموں کو سزا ملنی چاہئے،پی ٹی آئی نے ملک کو دیوالیہ کرنے کےلئے تمام حربے استعمال کئے،پاکستان کو کمزورکرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائےگی، پاک فوج کےشہداء کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے،قوم دیکھے گی کہ مجرموں کاکیسے احتساب ہوگا۔   

History

Close |

Clear History