سندھ ہائیکورٹ،کےالیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کیخلاف درخواست دائر

سندھ ہائیکورٹ،کےالیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کیخلاف درخواست دائر
کیپشن: Sindh High Court filed an application against the collection of municipal tax in the electricity bills

ویب ڈیسک:سندھ ہائی کورٹ میں کراچی الیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ 

درخواست جماعتِ اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر سیف الدین ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ میئر کراچی کی جانب سے لگائے میونسپل ٹیکس کو غیر قانونی قرار دیا جائے، میئر کراچی اور کے الیکٹرک کے درمیان ہونے والے معاہدے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے درخواست پر سماعت اور کارروائی کیلئے  میئر کراچی اور دیگر فریقین کو 27 اگست  کیلئے نوٹسز جاری کر  دیئے  ہیں۔

جماعتِ اسلامی کی درخواست میں وفاقی، صوبائی حکومت، میئر کراچی اور سی ای او کے الیکٹرک کو فریق بنایا گیا ہے۔