ایک نیوز:استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے صدر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریبوں سے جینے کا حق چھینا جا رہا ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے صدر عبدالعلیم خان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربااضافے پرردعمل میں کہنا تھا کہ مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریبوں سے جینے کا حق چھینا جا رہا ہے۔ہنگائی و پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر شہری تلملا اٹھا ہے، مہنگائی ختم کرنے کا نعرہ لگانے والوں نے عوام سے روٹی کا ایک ایک نوالہ چھین لیا ہے۔ مہنگائی کی انتہا ہوچکی، پہلے سےعذاب میں مبتلاعوام کی سانسیں بند ہو رہی ہیں، پچھلی دونوں حکومتوں نے پانچ سال ضائع کردیئے ہیں مزید تباہی ہورہی ہے، فوری ریلیف نہ ملا تو لوگوں کا جینا مشکل ہوجائے گا۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتیں اپنی جیبیں بھرنے کی بجائے غریب عوام کا سوچتی تو آج حالات مختلف ہوتے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں بے شمار اضافہ ہوجائے گا۔ کہ استحکام پاکستان پارٹی عوامی حقوق کے تحفظ کیلئےغریب عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔