بھارت؛ ہماچل پردیش میں بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، 66 افراد ہلاک

بھارت؛ ہماچل پردیش میں بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، 66 افراد ہلاک
کیپشن: India; Rains and landslides in Himachal Pradesh, 66 dead

ایک نیوز: بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 66 افراد ہلاک ہوگئے۔

 ریاستی دارالحکومت شملہ سمیت مختلف علاقوں میں رواں ہفتے لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ سے اموات کی تعداد 66 ہوگئی ہے۔ طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گھر تباہ ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں سے 800 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ خراب موسم کے باعث ہماچل پردیش میں اسکول اور کالجز 19 اگست تک بند رہیں گے۔ لینڈ سلائیڈنگ سے ریاست میں 800 سڑکیں تباہ ہوگئیں اور ہزاروں کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

 ہماچل پردیش کی ریاستی حکومت نے لینڈ سلائیڈنگ اور بارش سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کے لیے مرکزی حکومت سے مدد طلب کرلی ہے۔