ڈالرکی اونچی اڑان نے سریے کی قیمت بھی بڑھادی

ڈالرکی اونچی اڑان نے سریے کی قیمت بھی بڑھادی
کیپشن: The high flight of the dollar also increased the price of Surya

ایک نیوز:ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان نے سریے کی قیمت میں ایک بارپھر ہوشربا اضافہ کردیا۔  
  ملک میں سریے کی قیمت میں ایک بار پھربڑا اضافہ ہوگیا،10 ہزار روپے کے حالیہ اضافے کے بعد سریے  کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 80 ہزار روپے ہوگئی ہے

صدر آئرن اسٹیل مرچنٹ ایسوسی ایشن حماد پونا والا کا کہنا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے لوہے کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 294 روپے 93 پیسے پر بند ہوا، انٹربینک میں ڈالر آج 3 روپے 42 پیسے مہنگا ہوا ۔

  دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید ڈیڑھ روپے مہنگا ہوکر 303 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔