رضوانہ کی پہلی پلاسٹک سرجری کردی گئی

Aug 16, 2023 | 20:13 PM

ایک نیوز :سربراہ جنرل ہسپتال پروفیسر الفرید ظفر نے رضوانہ کی صحت بارے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ رضوانہ کی پہلی پلاسٹک سرجری کردی گئی،نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر متاثرہ لڑکی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
رضوانہ کے دونوں گالوں اورآنکھ کے زخم کی گرافٹنگ ہوئی ہے، سراورکمرکے زخم صاف کرکے پٹی کی گئی ہے،رضوانہ کے پلیٹ لیٹس اور خون کی مقدار بہتر ہوچکی ہے، زخموں کی صفائی اور گرافٹنگ ایک مشکل عمل ہے رضوانہ کی صحت بارے صوبائی وزیر صحت کو روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کرتے ہیں۔

مزیدخبریں