بحر اوقیانوس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے متعدد افراد ہلاک  

بحر اوقیانوس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے متعدد افراد ہلاک  
کیپشن: Several people died after the migrant boat capsized in the Atlantic Ocean

 ایک نیوز:بحیرہ اوقیانوس کے جزیرے پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بحیرہ اوقیانوس کے جزیرے کیپ وردے کے ساحل پر پیش آیا جہاں درجنوں افراد سے بھری کشتی پانی میں ڈوب گئی۔ تارکین وطن ایک ماہ قبل عام طرز کی کشتی میں مغربی افریقا کے ملک سینیگال سے روانہ ہوئے تھے جس میں تقریباً 100 افراد سوار تھے، کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عمل شروع کیا گیا اور 40 کے قریب افراد کو بچالیا گیا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی انتظامیہ نے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد کی فی الحال کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

سینیگال کی وزارت خارجہ نے کہا کہ کیپ وردے کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی کو پیش آئے حادثے کے بعد 38 افراد کو بچالیا گیا ہے۔