ایک نیوز:اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے شہریار آفریدی کی رہائی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کاحکم نامے میں کہنا ہے کہ شہریار آفریدی کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم نامہ معطل کیا جاتا ہے۔شہریار آفریدی اسلام آباد میں ہی مقیم رہیں، عدالت کی اجازت کے بغیر اسلام آباد سے باہر جانے پر پابندی ہوگی۔شہریار آفریدی کو صوبائی حکومتیں بھی گرفتار کرکے اسلام آباد سے باہر نہیں لے جا سکیں گی۔آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر شہریار آفریدی کی حفاظت کے ذمہ دار ہوں گے۔آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر یقینی بنائیں کہ شہریار آفریدی کی آئندہ سماعت پر پیش ہوسکیں۔