محسن نقوی کی ڈی سی آفس میں رجسٹری برانچ آمد،عملہ غائب نکلا

محسن نقوی کی ڈی سی آفس میں رجسٹری برانچ آمد،عملہ غائب نکلا
کیپشن: Mohsin Naqvi's registry branch arrived at the DC office, the staff disappeared

ایک نیوز:نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ڈی سی آفس لاہور میں رجسٹری برانچ کا دورہ،عملہ غائب کرسیاں خالی،عملے کی عدم موجودگی پربرہمی کا اظہار کیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-16/news-1692192872-7392.mp4

نگران وزیراعلی محسن نقوی نے رجسٹری برانچ میں عملے کی حاضری چیک کی اور رجسٹرار آفس میں موجود شہریوں کے مسائل سنے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا سب رجسٹرار داتا گنج بخش ٹاون آفس میں عملے کی عدم موجودگی پربرہمی کا اظہار کیا ۔سب رجسٹرار بھی وزیر اعلی محسن نقوی کی آمد کے بعددفتر پہنچے۔وزیراعلی محسن نقوی کے دورے کے دوران دیگر عملہ بھی دفتر پہنچا۔وزیراعلی محسن نقوی کا عملے کو دفتری اوقات کی پابندی کرنے کا حکم دیدیا۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے رجسٹرار آفس میں موجود سائلین سے بات چیت کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے سائلین کی درخواستوں پر موقع پرہی احکامات جاری کئے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کادفتری اوقات کے دوران عملے کو ہرصورت دفتر میں موجودرہنے کا حکم،سائلین کو رجسٹری کی دستاویزات کی فراہمی 24گھنٹے کے اندر یقینی بنائی جائے۔