خیر پور:بااثر مالکان کے تشدد سے کمسن ملازمہ جاں بحق

Aug 16, 2023 | 17:58 PM

ایک نیوز :ایک اور حوا کی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ضلع خیرپور کی تحصیل رانی پور میں 10 سالہ فاطمہ وائس چیئرمین فیاض شاہ کے داماد اسد شاہ کے گھر میں کام کرتی تھی جو مبینہ طورپر تشدد سے چل بسی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع خیرپور کی تحصیل رانی پور میں 10 سالہ فاطمہ رانی پور کے وائس چیئرمین فیاض شاہ کے داماد اسد شاہ کے گھر میں کام کرتی تھی، کل اسد شاہ نے فاطمہ کے گھر والوں کو کال کرکے بتایا کہ فاطمہ کچھ دن سے بیمار تھی اور آج فوت ہوگئی ہے، لہذا اس کا لاش لے جائیں۔

معاملہ اس وقت مشکوک ہوا،جب بچی کو غسل دلایا گیا تو اس کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح نظر آئے،لیکن ورثاء غریب بے سہارا ہونے کے ساتھ سید فیاض شاہ کے مرید تھے تو انہوں نے بغیر پوسٹ مارٹم کروائے بچی کو دفن کردیا۔
خیرپور پولیس کو واقعے کی اطلاع کی گئی لیکن پولیس نے کوئی ایکشن نہیں لیا،پوسٹ مارٹم تو دور کی بات ہے، کسی سے پوچھ گچھ بھی نہیں کی۔
سید اسد شاہ کے گھر کی CCTV  فوٹیج حاصل کی گئی تو اس میں صاف نظر آرہا ہے کہ معصوم فاطمہ بستر پر بے لباس ہے اور  تڑپ رہی ہے، جیسے اسے نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے،ساتھ میں بیڈ پر لیٹے اسد شاہ کے کپڑے بھی اترے ہوے ہیں جوکہ کمبل میں لپٹا ہوا ہے۔

مزیدخبریں