ایک نیوز:نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اونج ٹرین اور میٹروبس میں طالبعلموں کے مفت سفر کیلئے سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے سفارشات طلب کرلیں۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-16/news-1692190456-4299.mp4
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈی سی آفس اسٹاپ سے جنازگاہ اسٹاپ تک میٹرو بس میں سفر کیا۔وزیر اعلی نے میٹرو بس میں سوار ہونے کیلئے اسٹاف سمیت ٹکٹیں بھی خریدیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بزرگوں، طلبہ اور خواتین سے بھی بات چیت کی۔ مسافروں نے شکایات کے انبار لگادیئے۔ اے سی نہ چلنے پر وزیر اعلی پنجاب کااظہار ناراضگی،72 گھنٹوں میں تمام میٹرو بسوں میں اے سی چلانے کی ہدایت کردی۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سہولیات کاجائزہ لینے اورنج لائن سٹیشن انارکلی بھی پہنچ گئے۔ٹوکن مشینیں خراب ہونے، مسافروں کیلئے ناکافی سہولیات پر اظہار ناراضگی،ٹکٹ اجرا کاونٹر پر رش کے مسائل حل کرنے کا بھی حکم۔،سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو فوری مسائل حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اورنج سٹیشن پر طلب کرلیا۔اورنج لائن ٹرین اسٹیشن پر واش رومز میں پانی کی سہولیات نہ ہونے کا بھی نوٹس،واش رومز کو فوری طور پر آپریشنل کروانے کا حکم دیدیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا تھا کہ اورنج لائن کی تمام مشینیں خراب ہیں۔ شہریوں کو کارڈ آن لائن اجراء کروانے کی سہولت دی جائے۔اورنج ٹرین میں خواتین کیلئے ڈبے بڑھانے کا جائزہ لینے کی ہدایات کردی۔