ٹیکسلا:کرشنگ سے پہاڑ سرک گیا، ایک مزدور جاں بحق

Aug 16, 2023 | 17:24 PM

ایک نیوز :ٹیکسلا کے نواحی علاقے کھوئی میرا میں کرشنگ سے پہاڑ سرک گیاجس کی زد میں آکر ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق پہاڑ توڑنے کےلئے ہیوی سرنگ دھماکا کیا گیا، دھماکے سے پہاڑ کا ایک حصہ سرک گیاجس کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ٹیمیں طلب کرلی گئیں ،خانپور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔مشینری اور متعدد مزدور ملبے کی زد میں آگئے۔

مزیدخبریں